آج کی آیت پر خیالات

روح القدس ہمارے اوپر خدا کی حصار ہے۔ رو ح ہم میں بستاہے اور اس کو مطلب یہ ہے کہ ہمارا جسم خدا کا گھر ہے۔ روح ہمیں یسوع کی طرح کام کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے۔ روح یسوع کے اقدار—پیار، خوشی، امن، صبر، مہربانی، اچھائی، شرافت، اپنے آپ پر قابو اور ایمان کی مضوطی پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جب ہم دعا کرتے ہیں تو روح ہماری سفارش کرتاہے، اور جب ہمارے پاس الفاظ نہیں ہوتے تو ہمارے دل کی پکار سنتاہے، اور جب ہم عبادت کرتے ہیں تو ہمیں قوت دیتا ہے۔ اس سے پڑھ کر، روح ہماری ضمانت ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔ ہم اُس کے ہیں۔ اُس کا مستقبل، اُس کی برکت، اُس کی رحمت ہماری ہے۔

میری دعا

پیارے خدا، روح القدس کے ذریعے میرے اندر سکونت کرنے کے لیے شکریہ۔ تیرے پیار، تیری موجودگی، تیری قوت، اور تیری رہنمائی کی ضمانت کے لیے تیرا شکریہ، جیسا کہ اپنے فیصلے کرتا اور اپنی روز مرہ زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتا ہوں۔ پیارے خدا جیسا کہ میں نے اپنے دل اور روح تیری مہربانی اور قوت سے سینچا ۔ میری مدد کر کہ جو کام آج مجھے دیا گیا ہے اس میں مزید تیرا جلال ظاہر کر سکوں اور تیری رحمت کو بیان کر سکوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال