آج کی آیت پر خیالات

جب ہم بے انصافی اور بدی کی وجہ سے عذاب میں ہوتے ہیں تو یسُوع ہمارے بارے میں کیسا احساس رکھتا ہے؟ کیا وہ ہمارے شکستہ جسموں کو چھُونا چاہتا ہے جب ہم بیمار ہوتے ہیں؟ دو جگہ دیکھیں تو آپ کو جواب مل جائے گا۔ پہلا، شام کے اندھیرے میں اُس کو اُن کو چھوتے ہوئے دیکھیں جو چھونے کے قابل نہیں ہیں تو آپ جان جائیں گے۔ دُوسرا، صلیب کی جانب دیکھیں اور اُس کو غم میں دیکھیں تاکہ ہم پُراعتماد ہوں کہ وہ جانتا اور ہماری دیکھ بھال کرتا ہے۔ لیکن، دیکھنے کے لیے ایک تیسری جگہ ہے۔ مستقبل میں دیکھیں جب ہم اُسے دیکھیں گے، ہر آنسو خشک ہو جائے گا اور ہم اُس کے جلال میں شامل ہونگے۔ یہاں ہم اُس کے فضل میں شامل ہوتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ یہ صرف حصے اور ٹکڑے ہیں، لیکن وہ دن آنے والا ہے جب ہم ہمارے اپنے جسموں میں متّی کے کلام کو پُوری طرح جانیں گے (متّی 8 باب 16 تا 17 آیت( پہلا کرنتھیوں 13 باب 9 تا 12، پہلا کرنتھیوں 15 باب 35 تا 58 آیت)۔

میری دعا

پاک اور راستباز باپ، فضل کے مکمل طور پر ظاہر ہونے کے دن تک، میں تیری محبت اور رحمت پر بھروسہ کرتا ہوں کہ وہ مجھے میرے نجات دہندہ تیرے بیٹے کے خادمانہ فضل کے وسیلہ سے قائم رکھے گا۔ اُس کے نام میں مانگتا ہوں، جو آسمان اور ناصرت کا یسُوع ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال