آج کی آیت پر خیالات

میں اس کے بارے پُر یقین نہیں ہوں کہ ہمیں توبہ سے کیا ڈر ہے(اپنے دلوں کو تبدیل کرنا اور خُدا کے لیے جینا)؟ خُدا نہ صرف ہمیں قبول کرے گا؛ بلکہ وہ ہمیں چھڑائے گا اور بحال کرے گا۔ لیکن وہ توبہ کرنا ہمارے لیے اتنا مشکل نہیں ہے۔ ہم پُرانے تباہ کن اور بُری عادات کے طلسم میں پھنس جاتے ہیں۔ ہم شیطان کے فریبی جھوٹ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم اپنے آپ میں رُوح کے کام کو شکست دینے کے لیے خود ناپسندیدگی کے خیالات کو استعمال کرتے ہیں۔ چنانچہ کیوں نہ ہم صاف ہوں اور اپنے گناہوں کا اقرار کریں اور اپنی زندگیوں کو خُدا کی طرف لگائیں؟ اگر ہم ایسا کریں، تو ہمیں وہ ملے گا جو کہ واقعی تازگی بخش ہے!

میری دعا

پاک اور راستباز باپ، میں نہیں جانتا کہ میں کیوں ضدی طور پر کچھ "پالتو" گناہوں کو پکڑے ہوئے ہوں۔ میرا حصہ ان ٹھوکر دلانے والے پتھروں سے آزادی چاہتاہے، لیکن میرا ہی حصہ ایسا نہیں چاہتا۔ مجھے پوری طرح تیری طرف آنے کےلیے تیری مدد کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم رُوح الُقُدس کے وسیلہ سے اپنی شفا، پاکیزگی، اور تازگی بخش قوت کو لا اور میری مدد کر کہ میں پورے طور پر اپنے دل کو اور مکمل طور پر اپنی زندگی کو تیری طرف لگاؤں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال