آج کی آیت پر خیالات

یہ جاننا کہ یسُوع خُدا کا مسِیح ہے یہ ایک چیز ہے۔ ہمارے خُداوند کے طورپر یسُوع کی پیروی کرنا دُوسری۔ اپنے ذہنوں، دلوں، اور زندگیوں کو ایک ہی قطار میں کھڑے کرنا ایک چیلنج ہے۔ جب یسُوع کے شاگردوں نے یہ اقرار کر لیا کہ وہ مسِیح ہے، وہ جانتا تھا کہ اُسے اُن کو جلال کے حقیقی راستے کے بارے میں سکھانا ہے۔ ہر طرح کا کلام ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ یہ راستہ جلال کے تاج سے پہلے درد کی صلیب کی طرف ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ حقیقی کلیسیا کا خاکہ ایک گیت میں ملتا ہے جو اُنہیں یاد دلاتا ہے کہ، وہ، بھی، اُنہیں بھی اُسی راستے پر چلنا ہوگا ( دیکھیں فلِپیوں 2 باب 5 تا 11 آیت)۔ ہم آسمان کے پابند لوگ ہیں، لیکن ہم یہ یقین کر سکتے ہیں، کہ ہمیں اِس راستے پر دریاؤں اور دھکوں کا مقابلہ کرنا ہے اور حتیٰ کہ کھڑی پہاڑیوں کا مقابلہ کرنا ہے جو شیطان نے ہمیں شکست دینے کےلیے کھڑی کی ہیں۔ ہمارا نجات دہندہ، تاہم، پہلے ہی اِس راستے پر چل چُکا ہے، اور وہ ہماری عظیم یاد دہانی ہے کہ یہ راستہ ہمیں اُس کے جلال میں شامل کرنے کے لیے ہماری راہنمائی کرے گا۔

میری دعا

پیارے باپ، میں جانتا ہوں کہ مختلف ایماندار جو کہ یسُوع کی وفاداری کےساتھ پیروی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ براہِ کرم، پیارے خُداوند، میری التجا ہے کہ تُو اُن کو قوت اور حوصلہ عطا فرما کہ وہ قائم رہ سکیں، اور یہ کہ مجھے اُن کی حوصلہ افزائی اور اُن کی زندگی کے تاریک وقتوں میں اُن کی مدد کرنے کے لیے استعمال کر۔ میں خاص طور پرمختلف لوگوں کو بنام یاد کرنا چاہتا ہوں، اور یہ التجا کرتا ہوں کہ اُن کو برکت دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال