آج کی آیت پر خیالات

وہ کون سا وقت تھا جب آپ نے سب سے پہلے گیت بنایا تھا؟ آخری دفعہ وہ گیت جو کہ آپ نے خدا کی حمد کے لیے بنایا؟ یہ سوچتے ہوئے کہ آپ یہ نہیں کر سکتے؟ یہ نہ سوچتے ہوئے کہ یہ اچھا ہوگا؟ تو فکر مند نہ ہوں آپ کی سامع خدا ہے جو کے دل کی آواز سنتا ہے بنا یہ سوچے کہ آپ کی آواز کیسی ہے یا آپ اچھا گا سکتے ہیں کہ نہیں۔ وہ آپ کے ساتھ خوش ہونا چاہتا ہے۔ چنانچہ اپنےدل کو کھولیں اور خدا کی حمد کے لیے آواز بلند کریں۔

میری دعا

پاک مہربان اور قادر خدا، میں سورج کے نکلنے اور اس کے شاندار طریقے سے غروب ہونے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں تیری رحمت کے تحفے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ معجزاتی طور پر تیرے لوگوں کے تحفظ کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں، اس کے باوجود کہ وہ لگاتار حملے کے شکار رہے۔ یسوع کو بھیجنے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں، ابرہام اور داؤ دکا بیٹا جو کہ میرا خدا اور مسیحا ہے۔ یسوع کو مردوں میں سے جّلانے کے لیے تیرا شکر ادا کرتاہوں۔ تیرے فرزندوں کے پاس اسے واپس بھیجنے کے وعدے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اپنی زندگی میں تیرے کام کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اے خدا میں تیری حمد کرتا ہوں اور میں تیرے بیٹا ہونے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال