آج کی آیت پر خیالات

وہ لوگ جو اُن کا فائدہ اُٹھاتے ہیں جو کہ کمزور ہیں، جو کہ اپنی قسمت پر انحصار کرتے ہیں، یا جو کہ سمجھوتہ کرنے والے حالات میں ہیں،اُن کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خُدا اُن کے اعمال کو دیکھ رہا ہے اور اُن کو جواب کےلیے پکڑ لے گا۔ وہ جو کہ تنگدستی میں ہیں اُن کو اِس اعتماد کے ساتھ خُدا میں اپنا بھروسہ رکھنا چاہیئے،کہ وہ اُن کو دیکھ رہا ہے، اُن کی دیکھ بھال کرتا ہے، اور اُن کےلیے درست وقت پر اپنی مدد بھیجے گا۔ ہم میں سے وہ جو اِن دونوں حالات میں پورے نہیں اُترتے اُن کو نجات کےلیے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اُن کےلیے برکت جو کہ مشکلات اور تکلیفوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

میری دعا

مہربان خُدا، براہِ کرم اُن مختلف لوگوں کو برکت دے جو کہ تنگدستی اور مایوسی کی حالت میں ہیں۔ اُن میں منادی کرنے کےلیے مجھے استعمال کر۔ لیکن براہِ کرم، پیارے باپ، مجھے اپنے رُوح سے معمور کر تاکہ اُن کے پاس وہ قوت اور حوصلہ ہو جو ابدیت کےلیے ضروری ہے۔ اُن کو وہ نجات بخش جو واضح طور پر تجھ سے آتی ہے، تاکہ وہ سب تیرے فضل کو جانیں اور تجھے جلال بخشیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال