آج کی آیت پر خیالات

میں آپ کے بارے نہیں جانتا، لیکن میں بہت بصری شخص ہوں۔ میں حقیقی طور پر اُس چیز کی بہت تعریف کرتا ہوں کہ کیسے خُدا نے دُنیا کو تمام اقسام، رنگوں، اور امیر تنوع کےساتھ بنایا۔ میں شُکر گزار ہوں اُن یقینی اشکال کے لیے جو اُس نے روز مرہ کے رِزق اور ابدی فضل کی یاد دہانی کےلیے ہماری دُنیا میں استعمال کیں۔ قوسِ قزع کی خوبصورتی صرف اُس کے شاندار رنگوں یا تازہ بارش کی مہِک میں نہیں، بلکہ اُس عہد میں ہے جسکا خُدا نے اپنے آپ کو ہماری قسمت کے ساتھ جوڑنے اور اپنے آپ کو ہماری دُںیا کے ساتھ شامِل رکھنے کا انتخاب کِیا۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، اُس وقت اپنا عظیم عہد کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو جب ہمارے پاس اِس کی توقع کرنے اور اُس کو مانگنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ اُن عہدوں کو میری دُںیا کی روز مرٗہ کی چیزوں کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو تاکہ مجھے تیری لگاتار دیکھ بھال کی یاد دہانی رہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال