آج کی آیت پر خیالات

موت آج کل کی دنیا کی حتمی تحقیرِ ہے۔ ہم اس کے بارے میں سوچنا پسند نہیں کرتے، اِس کے بارے بہت تھوڑی بات کرتے ہیں۔ لیکن موت وہ حقیقت ہے جو ہمیں اکیلا نہیں چھوڑےگی۔ ہم موت کی وجہ سے دوستوں اور گھر کے افراد کو کھو دیتے ہیں۔ ایک نقطہ پر ہم نے بھی اس کا مزہ چکھنا ہے، ہمیں بھی یسوع کے آنے سے پہلے اس کا مزہ چکھنا پڑے گا۔ تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ہم اس سے بچ جائیں گے؟ ہمارا چوپان ! وہ ہماری راہنمائی کرے گا اور ہمیں بچاتے ہوئے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے گا۔ بطورِ مسیحی ہم جانتے ہیں کہ یہ پُختہ وعدہ ہے کیونکہ یسوع ہمارا چوپان خداوند ہے۔ چنانچہ وہ اس سفر میں ہمارا آگے چلے گا اور وہ یہ یقین دلانے کیلئے موت کی وادی میں سے ساتھ چلے گا کہ ہمارا آخرِ موت نہیں بلکہ جلال میں ہوگا۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، میرے چوپان اور بچانے والے، شکریہ کہ مجھے اکیلے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ میری نظر تیری راہنمائی اور آواز پر ہے کہ تو اس موت کی اندھیری وادی میں میری مدد کرے گا اور فتح اور خوشی کے ساتھ مجھے اپنی شاندار حضوری میں لے جائےگا۔ یسوع کے نام میں مَیں پورے اعتماد کے ساتھ مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال