آج کی آیت پر خیالات

اپنا آپ خدا کو پیش کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی مرضی کا گلہ گھونٹ دیں۔ جیسا کہ یسوع نے گتسمنی باغ میں کیا، ہمیں اپنی ہی صلیب کا سامنا کرنا چاہیے اور چِلّانا چاہیے، " کہ میری نہیں بلکہ تیری مرضی پوری ہو"

میری دعا

اے خدا، یسوع میرے مسیحا کو ہمارے ساتھ بانٹنے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ خداوند یسوع میں تیرے پیچھے چلنا چاہتا ہوں۔ میں دوغلا نہیں بننا چاہتا۔ میں چاہتا ہوں کہ تیری زندگی کی جھلک مجھ میں نظر آئے۔ چنانچہ مہربانی سے مجھے وہ نقاط بتا جہاں میرا دل نرم ہونا چاہیے اور میرا کردار روح القدس کے مطابق ہونا چاہیے کہ میں مکمل طریقے سے تیرے جلال، رحمت عظمت کا اظہاران لوگوں میں کر سکوں جو میرے ارد گرد ہیں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال