آج کی آیت پر خیالات

ایک بیتاب باپ یسُوع کے پاس مدد کی درخواست لے لے کر آیا کہ اگر وہ اُس کے لیے کُچھ کر سکتا ہے۔ اگر! اگر؟ اگر ہم ایمان رکھیں تو سب کُچھ ممکن ہے۔ کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ یہ ہوگا؟ ضروری نہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ ہو سکتا ہے اگر خُدا اپنے آپ کو جلال دینے، اپنے لوگوں کا تحفظ کرنے، یا اپنی مرضی پُوری کرنے کےلیے اِس کا انتخاب کرتا ہے۔ ہمارا عہد سدرک، مسیک، اور عبدنجُو کی مانِندہونا چاہیئے جنہوں نے بینادی طور پر نبوکدنظر بادشاہ کو بتایا، "ہمارا خُدا جِس کی ہم عبادت کرتے ہیں ہمیں چھُڑانے کی قُدرت رکھتا ہے، لیکِن اگر وہ ایسا نہ بھی کرے، ہم دُوسرے جھُوٹے معبودوں کی عبادت نہیں کریں گے!" ( دیکھیں دانی ایل 3 باب 16 تا 17 آیت)۔

میری دعا

اب خُدا کا جلال، جو کثرت کےساتھ اور حد سے زیادہ فراہم کرتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہو۔ یسُوع کے شاندار نام میں میَں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔ (افسیوں 3 باب 20 تا 21 آیت)۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال