آج کی آیت پر خیالات

تیری عظمت کیا ہے؟ کیا آپ کو اپنی کامیابیوں، اپنی دولت، اپنے معیار، پر فخر ہے،اپنی شخصیت، اپنے رحم، اپنی انسانیت پر فخر ہے۔۔۔۔۔؟ پُرانے ہیمن میں "یسُوع کی صلیب کے نیچے،" ہم اقرار کرتے ہیں، میرا تمام فخر صلیب ہے۔ جب ہم خُدا کے نام میں فخر کرتے ہیں، تو ہم مسیحیوں کا یہی مطلب ہوتا ہے۔" خُدا کے پاک نام کی ہماری مکمل سمجھ بُوجھ یسُوع نے عظیم طور پر وسیع کی ہے۔ اُس نے ہمیں سکھایا کہ نہ صرف ہم خُدا کے نام کا احترام کریں، بلکہ اُس کو باپ کہہ کر پُکاریں۔خوشی کی کوئی بھی دُوسری وجہ، گھمنڈ کی کوئی بھی بنیاد، وہ ایک گزرتا ہوا اشارہ ہے۔ وہ جن کا دل خُدا کی تلاش کرتے ہیں، وہ خُدا کے مقدس نام کے احترام میں جلال پاتے ہیں جس نے اُن کو اپنا قیمتی بیٹا دیا تاکہ ہم اُس کے فرزند بن سکیں۔ وہ ہمیں اتنا پیار کرتا ہے۔ شاندار!

میری دعا

اے باپ، تُو نے مجھے بہت طریقوں سے برکت دی ہے۔ میں کیسے تیرا شُکریہ ادا کرتا شُروع کروں؟ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں کبھی بدنامی کی تلاش کرتا اور اپنے لیے عظمت تلاش کرتا ہوں حتیٰ کہ میں جانتا ہوں کہ یہ عارضی ہے اور یہ اُن کی ایک جھوٹی تعریف ہے جو مجھ سے کچھ چاہتے ہیں۔ لیکن اے پیارے خُدا، میرے دل کی گہرائی سے، میں جانتا ہوں کہ میری عظمت گود لینے عہد میں ہے جس پر تُو نے اپنے فضل کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ تیرا شُکر ہو! الفاظ میری تعریف کو بیان نہیں کر سکتے، لیکن براہِ کرم یہ جان کہ میں مکمل طور پر اُس سب کےلیے شُکر گزار ہوں جو تُو نے میرے لیے کیا ہے۔ آسمان پر اور تمام زمین پر اب اور ہمیشہ تمام جلال تیرا ہو۔ یسُوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال