آج کی آیت پر خیالات

میں تیرے بارے میں نہیں جانتا، لیکن میری مشکل ترین فیصلے اچھائی اور بُرائی کو چننے پر نہیں ہوتے۔ ہم عام طور پر جانتے ہیں کہ کیا اچھا ہے اور کیا بُرا، خاص طور پر جب بُرائی میں بدی شامل ہو۔ میری مشکل ترین پسند تب ہوتی ہے جب اچھے، بہتر، اور بہترین کے درمیان چُناؤ کرنا ہو۔ خُدا کے لیے میری محبت میری کمزوری پر قابو پاتی ہے اور میں بُرائی پر اچھائی کو چُنتا ہوں۔ لیکن جب تک میں نے اپنے آپ کو خُدا کے کلام کے سامنے رکھا اور دُعا میں اپنا دل اُس کے ٓگے جھکایا، مجھے اچھے اور بہترین کے درمیان چُناؤ کرتے ہوئے بہت دُشواری ہوئی۔ اب، میں قائل ہو چکا ہوں کہ آج جو خُدا ہمارے ذریعہ سے کر سکتا ہے اُس میں کمزوری ہے کیونکہ ہم اچھائی کے لیے مان چکے ہیں جب کہ وہ بہترین کی طرف راہنمائی کے لیے ہمارا انتظار کرتا ہے!

میری دعا

مہربان اور قادر خُدا، مجھے اپنا راستہ دکھا اور مجھے اپنا دل عنایت کر، جیسا کہ نہ صرف میں تجھے پیار کرنے کی کوشش کروں، بلکہ تیری مرضی جانوں اور تیری راہوں کے لیے بصیرت حاصل کریں۔ آج مجھے بہترین کام کرنے کے بارے جاننا سکھا اور تیری مرضی کے مطابق جینے کے لیے اپنے وقت کو اپنے خاندان، اپنے دوستوں کے درمیان، اور خا ص طور پراُن کے سامنے جو کہ یسُوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر نہیں جانتے، کے سامنے بہترین انداز میں استعمال کروں۔ یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں، جو میرا بچانے والا اور خُدا ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال