آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کی قبر کے خالی ہونے کا عظیم سچ صرف یہ نہیں کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا بلکہ یہ کہ وہ زندہ ہے! موت پر اُس کی فتح تھوڑے وقت کے لیے نہیں تھی، یہ ہمیشہ کے لیے تھی۔ اب وہ ہماری شفاعت کے لیے تب تک رہ رہا ہے جب تک وہ ہمیں واپس گھر لے جانے کے لیے نہیں آ جاتا۔ ہماری زندگی اُس میں چھِپی ہے چنانچہ کوئی بھی اور کچھ بھی اُسے ہم سے نہیں چھین سکتا۔ جب وہ ظاہر ہوتا ہے، تب ہم اُس کے کبھی نہ ختم ہونے والے جلال میں شامل ہونگے۔ ہم خُدا کے ایسے فضل کے لیے کیوں نہ اُس کی حمد کریں!

میری دعا

قادر خُدا، میں تیرے شاندار اور بے بیان فضل کے لیے اپنے دل کی گہرائی سے تیرا شکر ادا کرتا ہوں جو کہ فانی غم میں ابدی فتح لے کر آیا۔ اِس کی قیمت ادا کرنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ تُو شاندار اور میرے الفاظ سے بڑھ کر ہے۔ جتنی حمد تیرے تمام فرزند کر سکتے ہیں تُو اُس سے زیادہ حمد کے لائق ہے۔ میرے اُمید ہمیشہ زندہ رہے گی کیونکہ وہ جی اُٹھا ہے اور خُداوند بن کو سلطنت کرتا ہے۔ تمام تر بادشاہی، قدرت اور جلال ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تیرا ہے، تیرے بیٹے اور میرے خُداوند یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال