آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ کے ہاتھ آج بھرے ہوئے ہیں؟ کیا آپ آج ضروری اور اہم چیزوں سے اپنے آپ کو بھٹکا ہوا پاتے ہیں جب کہ آپ آنے والے کل کے مسائل کے بارے میں فکر مند ہیں؟ کیا آپ کسی خاص تہوار پر یہ سوچتے ہیں کہ آپ نے کوئی موقع گنوا دیا ہے اور خیالات میں راستے میں موجود تمام امکانات کو دیکھتے ہیں؟ کیا یہ وقت کا ضیا نہیں کہ آپ اُن چیزوں کے بارے میں فکر مند ہوں جن کا کوئی اثر نہیں ہے؟ چنانچہ آنے والے کل، آنے والے ہفتے، اور۔۔۔۔۔۔۔۔کے بارے اتنی فکر کیوں؟ آئیں آج ہم خُدا کے ساتھ چلیں اور آنے والے کل میں اُس کی وفاداری پر یقن کریں۔

میری دعا

مقدس خُدا، مجھے قوت دے کہ میں موقع کے مطابق جیوں اور ایسی زندگی بسر کروں جو تیرے لیے خوشی اور دوسروں کے لیے برکت کا باعث ہو۔ میرے دل کی مدد کر کہ میں آج کی شدید ضرور کو محسوس کر سکوں اور بے باکی،مہربانی، اور نجات کے ساتھ عمل کر سکوں، بجائے اس کے کہ میں فکر مند رہوں کہ کل یا اگلے ہفتے کیا ہوگا۔ مجھے موقع پر فوری عمل کرنا سیکھا جو کہ تیرے بیٹے کی منادی میں میَں نے تب دیکھیں جب وہ زمین پر چلتا پھرتا تھا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال