آج کی آیت پر خیالات

مصلوبیت بہت ڈراونا تھا، جو کہ بہت غیر انسانی اور نیچ تھا، کہ لفظ "مصلوبیت" یونانی ثقافت میں حلیم بولی میں مناسب سمجھا جاتا تھا۔ مصلوبیت معاشرے میں اُس گندے بندے کےلیے استعمال ہوتا تھا جو کہ گورنمنٹ کے لیے خطرہ ہوتا تھا۔ یسُوع اِس دردناک موت میں ثابت قدم رہا۔ لیکن شیطان نے جو خدا کی رسوائی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، یسُوع نے اُس کو شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں کے خلاف بدل دیا۔ اُس نے اُن کے لیے عوامی تماشا بنا دیا۔ اُس نے اُن کی تکلیف دینے والی چھڑی کو خُدا کے جلال میں تبدیل کر دیا۔ اُس نے جہنم کی غضبناک روش کو معافی کے کفارہ میں تبدیل کر دیا۔ اُس نے شیطان کی مار دینے والی طاقت کا رُخ تبدیل کرکے اُس کو شفا کی جگہ بنا دیا۔ جبکہ ہم بیان نہ کیے جانے والی قربانی کی مذمت کرتے ہیں اور یہ شرم محسوس کرتے ہیں کہ یسُوع نے ہمارے لیے صلیب سہی، ہم خوش بھی ہیں کہ شیطان اور اُس کی ذخیرہ اندوزی ٹوٹ گئی ہے۔ اُن کی ظاہری فتح شکست میں تبدیل ہو گئی ہے۔ جو خُدا کی عظیم ترین شرم کا باعث تھا وہ اب عظیم تر فضل میں تبدیل ہو گیا ہے، جو کہ ہمیں شیطان کے پھندے سے محفوظ رکھتا ہے۔

میری دعا

کوئی الفاظ، مقدس اور راستباز باپ، آپ کے منصوبے، آپ کی قربانی، اور آپ کی نجات کے لیے میری تعریف کا اظہار نہیں کر سکتے۔ تعریف کا کوئی گیت، کوئی دلنشین نظم، محبت کا کوئی خط کبھی بھی آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا، پیارے یسوع، آپ کی محبت بھری اور طاقتور قربانی کے لیے۔ مجھے گناہ، موت، اور بے معنی زندگی سے بچانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کے لیے، پیارے باپ، اور آپ کے لیے، خداوند یسوع، میں اپنی زندگی کو اپنے شکر اور تعریف کے تحفے کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ آمین

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال