آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے الفاظ بہُت سخت ہیں۔ وہ کسی سبب سے اِس پر زُور دیتا ہے۔ مسیحیوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ اُن کو غالب ثقافت بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ رسُول بننا مُشکل اور کٹھن ہو سکتا ہے؛ بہُت سے لوگ سادہ اور آسان کام چاہتے ہیں۔ وہ اقدار جو اپنی زندگیوں میں رکھنے کے لیے رسُول بُلائے گئے تھے وہ غالب ثقافت رکھنے والی نہیں تھیں۔ " چنانچہ تیار ہو جاؤ"! یسُوع ہمیں بتا رہا ہے۔ " تنقید اور مسترد ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ۔" لیکن جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ عورتوں اور مرَدوں کے دِلوں کو تبدیل کرنے کی بہُت مُشکل جنگ ہے، ہم دُوسروں کی بھلائی اور اُن کو خُدا کے قریب لانےکے لیے خُدا کے ہتھیار ہو سکتے ہیں! اور ہمارے لیے، بھرپُور جلال کے ساتھ اِس سفر کے آخر میں نجات ہمارا انتظار کر رہی ہے۔

میری دعا

براہِ کرم پیارے باپ، اُس وقت کے لیے مُجھے معاف کر دے جب میں اپنے چوگرد دُنیا کے ساتھ بے صبر ہو گیا اور اِسے تیرے فضل کے ہدف کے طور پر دیکھنے کی بجائے دُشمن کے طور پر دیکھنے لگا۔ براہِ کرم مُجھے فہم اور حوصلہ عطا فرما کہ میں تیرے جذبے کے ساتھ دُنیا کی رہائی کے لیے اپنی سمجھ بوجھ کو متوازن کر سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال