آج کی آیت پر خیالات

مُجھے وہ دَرخواست بہُت اچھی لگتی ہے جو ایک دوست باقاعدگی سے خُداوند سے کرتا ہے: "مُجھے نرمی سے عاجز بنا، اے باپ۔" تبدیلی ایک بہُت مُشکل کام ہے اور خُدا کے حصہ میں یہ اُس سے زیادہ صبر کاکام ہے جتنا کہ ہمارے حصہ میں۔ ہم خُدا کے فضل کے لیے اُس کا شُکر ادا کرتے ہیں جو ہمیں ہمارے گُناہ کا اقرار کرنے دیتا ہے اور اپنی پاک اور بے مثال حضوری میں آنے دیتا ہے۔ شُکر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ویسا سلوک نہیں کرتا جس کے ہم حقدار ہیں،بلکہ ویسا جس کی ہمیں ضرورت ہے۔(زبُور 103)۔

میری دعا

پیارے خُدا، میں نے گُناہ کِیا۔ جو میں نے کِیا میں اُسے پسند نہیں کرتا، لیکن میں اپنی کِسی بہُت بڑی کمزوری کی وجہ سے اپنے آپ کو گِرتا ہُوا محسُوس کرتا ہُوں۔ براہِ کرم مُجھے دَرُست کر اور راستبازی کے راستہ پر چلا۔ میں تُجھے خُوش کرنے سے زیادہ، میں تیرا احترام کرنا چاہتا ہُوں، نرمی سے اور لگاتار میرے دِل کو دوغلے پن،فریب اور رُوحانی کمزوری سے بچا۔ مُجھے پاکیزگی میں بڑھا۔ مُجھے مسِیح جو خُداوند ہے اُس کی مانِند بنا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال