آج کی آیت پر خیالات

یہ عہد ہم میں سے اُن کے لیے سچا ہے جو کلوری اور خالی قَبر کے اِس طرف رہتے ہیں! جیسا کہ پولُس نے کہا،"ہمارا وطن آسمان پر ہے اور ہم ایک مُنجّی یعنی یسُوع مسِیح کے وہاں سے آنے کے اِنتظار میں ہیں۔ وہ اپنی قُوّت کی تاثیر کے مُوافِق جِس سے سب چیزیں اپنے تابع کر سکتا ہے ہماری پست حالی کے بَدَن کی شکل بدل کر اپنے جلال کے بَدَن کی صُورت پر بنائے گا۔" (فلِپّیوں 3 باب 20 تا 21 آیت)۔ صادِق کبھی بھی اپنی حقیقی سَرزمین سے نکالا نہیں جائے گا کیونکہ کوئی بھی اور کِسی بھی قسم کی قوت نہ اُسے چوری کر سکتی ہے، نہ خراب، اور نہ چھِین سکتی ہے۔

میری دعا

باپ، تیرا شُکرہو کہ تُو نے یسُوع کی فدیہ دینے والی مَوت کے سبب میرے راستباز ہونے کا اعلان کِیا۔ براہِ کرم مُجھے ہر دن زیادہ سے زیادہ تبدیل کر میرے قول، فعل اور خیال سے میں راستباز ٹھہروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال