آج کی آیت پر خیالات

پہلی صدی میں انطاکیہ کی کلیسیا عظیم کلیسیا تھی۔ اِس کلیسیا میں یہودی اور دُوسرے یسُوع کے شاگرد شامل تھے جو کہ بہت باصلاحیت تھے۔ یہ شاگرد یسُوع کے پہلے پیرو تھے جو مسیحی کہلائے۔ بہت سے نئے مسیحیوں کو سکھایا گیا اور اُن کے معاشرہ میں دوسروں کو بشارت دی گئی۔ یہ "بہت سے دوسرے" ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ پہلی کلیسیا اِس کے اچھے نامور راہنماؤں سے محدود نہیں تھی، بلکہ اُس میں منادی کرنے والے کےسامنے اُس کے ارکان کا بڑے پیمانے پر اعتراف اور اُس تحفے کا استعمال بھی شامل تھا جو کہ خُدا نے اُن کو دُوسروں کی خدمت کےلیے دیا تھا۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور قوت بخش خُدا، براہِ کرم پرُعزم لوگوں کی ایک فوج پیدا بنا جو کہ خدمت، دُعا، بشارت اور سکھانے کا کام کریں۔ تاکہ دُوسرے اُس فضل کو جان سکیں جو تُو نے اپنے بیٹے یسُوع میں ہمیں عطا کیا ہے۔ ہمارے دن میں روز مرہ مسیحیوں کی قوت میں اضافہ فرما جیسا کہ ابتدائی کلیسیا میں تھا! میں یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں، جو کہ میرا نجات دہندہ اور خُداوند ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال