آج کی آیت پر خیالات

اور ہم صرف خُدا ہی کی خِدمت کیُوں کرتے ہیں؟۔۔۔۔۔خُوف؟۔۔۔۔۔۔احساسِ ذمہ داری؟۔۔۔۔۔کیُونکہ ہمارے والدین نے کِی؟۔۔۔۔۔اِس کے بارے کیا خیال ہے کہ کیُونکہ ہم خُدا کو خُوش کرنا چاہتے اور باپ کو مسرّت بخشناچاہتے ہیں؟ اِس کے بارے کیا خیال ہے کہ کیُونکہ جو کُچھ خُدا نے ہمارے لیے کِیا یا کرنے کو ہے ہم اِس بات پر اِیمان رکھتے ہیں؟ ہم اِیمان رکھتے ہیں کہ خُدا نے اپنے بیٹے یسُوع کو اِس لیے بھیجا کہ وہ ہمارے گُناہوں کے واسطے موت کے حوالہ ہو تاکہ ہم مُعاف کِیے جائیں، صاف کِیے جائیں، اور ہمیشہ کے لیے اُس کے گھرانے میں اُس کے فرزندوں کے طور پر شامل کِیے جائیں۔ اِس سے بڑھ کر کیا ہے، ہم اِیمان رکھتے ہیں کہ خُدا اپنی برکات ہمارے اوُپر اُنڈیلنا چاہتا ہے اور اُن لوگوں کو خُوشی سے انعام دینا چاہتا ہے جو اُس کے فضل اور اُس کی محبّت پر اِیمان رکھتے ہیں۔ ہم اِیمان رکھتے ہیں اور اِسی لیے ہم دل سوزی، تُندہی، اور جذباتی طور پر اُس کی تلاش کرتے ہیں!

میری دعا

پیارے باپ،میرے اِیمان اور اُن تمام کے لیے تیرا شُکرہو جنہوں نے تُجھے اور تیرے فضل کوجاننے میں میری مدد کی۔ براہِ کرم میری مدد فرما جیسا کہ میں اِس اِیمان کو اپنے گھرانے اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے کی جستجو میں ہُوں۔ اُس اعتماد کے لیے تیرا شُکر ہو کہ میری زندگی تیری محبٗت میں محفوظ اور تیری قوت کی وجہ سے فاتح ہے۔ یسُوع کے نام میں تُجھے میَں اپنی شکرگزاری، میرے تمجید، اور اپنا دِل پیش کرتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال