آج کی آیت پر خیالات

خدا ہم میں اپنا کام کرتا ہے کہ ہمارا کردار اور مرضی بھی اس کے بیٹے کے مطابق ہو جائے۔ خدا عطا کرنے والا ہے۔ خدا فیاضی سے ہمیں برکت دینے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ اب وہ ہمیں ایسے ہی کرنے کے لیے کہتاہے۔ ہدیہ دینا ثواب کا کام نہیں ہے کہ ہم اپنے گِرجا گھروں اور اداروں کو دیں؛ نہیں؛ ہدیہ دینا ہمیں اپنے کردار کو خدا کی طرح بننے کے لیے متحرک کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ سچا راستہ ہو جو کہ ہم نے خدا کے رحمت بھرے کام میں اپنی ایمان، انحصار، اور ترجیحات میں رکھا ہو ۔

میری دعا

اے باپ، میں ان وقتوں کے لیے تجھ سے معافی مانگتا ہوں کہ جو تُو نے مجھے دیا میں اُس کے لیے لالچی بنا رہا۔ مجھے برکات کے لیے ایک پائپ کی طرح استعمال کر۔ میں جانتا ہوں کہ جو کچھ میرے پاس ہے وہ تیرا ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے اِس کو ایسے استعمال کرنے میں مدد کر جیسے اِس کو تُو کرتا۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال