آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے پیارے دوستو! اُن لوگوں کےلیے صبر کرو جو اب تک وہ نہیں بنے جو خُدا چاہتا ہے کہ وہ بنیں—اِس یاددہانی کے ساتھ کہ ہم بھی وہ نہیں بنے جو خُدا ہمارے لیے چاہتا ہے۔ "اُن کی ناکامیوں"کو برداشت کرنے" کے عمل میں، ہو سکتا ہے کہ آپ یہ محسوس کریں کہ دُوسرے آپ کی ناکامی پر زیادہ صابر ہیں اور آپ کی وفاداری کےلیے زیادہ شُکرگزار ہیں۔ یقینی طور پر، صبر کرنے کا مقصد ہمیں فائدہ پہنچانا نہیں ہے۔ بلکہ ہم یہ دُوسروں کی برکت کےلیے کرتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ بہت سے ہمارے مسیحی بہن بھائی اُن کے ایمان،اُمید اور محبت پر ٹکے ہوئے ہیں۔ آئیں اُن کو جانے نہ دیں اور اُن کی ٹھوکر کا باعث نہ بنیں۔

میری دعا

مہربان چوپان،مجھے اُن کےلیے اور صبر عطا فرما جو جدوجہد کر رہے ہیں اور جن کو تیری قوت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے اُن کی جدوجہد ویسے نہیں دیکھی جس طرح تُو دیکھتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں اُن کو ظاہر کر پاؤں کہ تُو کتنا صابر ہے جیسا کہ تُو نے اُن کو اپنی قدوسیت میں کامل کیا ہے۔ اے خُداوند تیرا شُکر ہو کہ جیسا کہ میں فضل میں اپنے بہن بھائیوں کےلیے برکت کی تلاش میں ہوں تو نے میرے دل کے اِس علاقہ میں میری مدد کی ۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال