آج کی آیت پر خیالات

یشوع بائبل کے پسندیدہ راہنماؤں میں سے ہے۔ وہ موسیٰ کا عظیم خدمتگار تھا۔ اُس نے اپنے آباء یا ہجوم کی پیروی کو رَد کِیا جب اُس نے عہد کی ہوئی زمین کی تلاش کی۔ اُس نے عظیم راہنما کے قدموں کے نقشوں کی پیروی کی اور وہ خُود بھی ایک عظیم راہنما تھا—جو کوئی آسان کام نہیں تھا! یشوع اپنے بڑھاپے میں بھی طاقتور اور اہم تھا۔ سب سے بڑھ کر، یشوع خُدا کا فرمانبردار تھا اور اُس نے ہر وہ کام کِیا جس کا خُدا نے اُس کو حُکم دِیا، اِس کے ساتھ ساتھ خُدا نے جو موسیٰ کو حُکم دیا جو اُسے کرنا چاہیئے تھا۔ دُوسرے الفاظ میں، یشوع وفادار تھا۔

میری دعا

اے خُداوند خُدا، میرے ابّا باپ، جب میری زندگی کی کہانی بتائی گئی، شاید میں اَیسے دیکھا جاؤں کہ میں اُن تمام کاموں میں وفادار تھا جو تُو نے مُجھ سے کہے۔ میں غیر منقسم دِل کے ساتھ تیری خِدمت کرنا چاہتا ہُوں اور ایسی زندگی چاہتا ہُوں جو تُجھے وہ جلال اور تمجید بخشے جس کا تُو اپنے فیاض فضل کی وجہ سے حقدار ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال