آج کی آیت پر خیالات

خدا کی محبت کے بدلے میں یسوع پر ایمان رکھنا بہت اہم ہے اور یہ زندگی بدل دینے والی برکت ہے۔ داروغہ کے لیے ایمان کا مطلب تھا کہ یسوع کا پیغام خدا کے طور پر سننا اور اس پیغام پر ایمان لا کر، بپتسمہ لے کر، اپنی زندگی تبدیل کرکے، اور دوسروں ایمان داروں کے ساتھ رفاقت کر کے اس کا جواب دینا ( اعمال 2 باب 42تا47 آیت) تصور کریں کہ وہ داروغہ ایک عام آدمی بن کر اپنے گھر میں ان کے زخم دھوئے! ذرا خیال کریں کہ کیسا لگتاہے لوگوں کی درد ناک قید کا ذمہ دار ہونا، اور وہی آدمی آپ کو اور آپ کے کنبے کو اُسی رات بپتسمہ دیں! تصور کریں کہ وہ آدمی جو زنجیروں میں تھے ابھی آپ کے میز پر کھانا کھا رہے ہیں! کیا خُدا شاندار نہیں ہے! کیا اس کی رحمت بے بیاں نہیں ! اس میں کوئی حیرت نہیں کہ ہم تب شادمان ہونگے جب کھوئے ہوئے لوگ ایمان رکھیں گے! تو زندگی ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

میری دعا

اے خدا میں ان تحائف کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں جو تُو نے مجھےاپنی رحمت سے دیئے ہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے برکت دے کہ میں اِس ہفتے میں کلام کے ذریعے اُن لوگوں سے تیری رحمت بانٹنے والا ہوں جن سے میں پیار کرتا ہوں۔ خداوند یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال