آج کی آیت پر خیالات

عِبرانیوں 11 باب عرصئہ قدیم کے ایمان کے عظیم راہنماؤں کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ بہت سو نے اپنا سب کُچھ داؤ پر لگا دیا—کُچھ نے یہاں تک کہ اِیمان کی— بھاری قیمت بھی ادا کی۔ اِتنی تنگی اور مشکلات کے دَور میں کَیسے وہ اتنے مضبوط اِیمان کے ساتھ جئیے؟ وہ بہُتر جگہ کی تلاش میں تھے، ایک اچھا گھر، ایک اچھا مُلک، ایک اچھا شہر—جو آسمانی ہو۔ خُدا نے اُن کے لیے یہ بہتر جگہ تیار کی۔ وہ فخر کے ساتھ اُن کا خُدا کہلایا اور اُن کو بہتر گھر کی طرف بُلایا۔ اور ایماندار لوگ ہونے کے ناطے اِس اچھی جگہ، اِس اچھے مُلک، کا ہمارے ساتھ بھی وعدہ کِیا گیا ہے۔ یسُوع نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ہمارے آسمانی گھر میں داخل ہونے کی تیّاری کر رہا ہے اور وہ ہمیں اپنے ساتھ لے جانے کےلیے آئے گا جہاں وہ ہے(یوحنا 14 باب 1 تا 4 آیت)۔ اگر خُداوند ہمارا اتظار کر رہا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ شامِل ہُوں، تو یقنی طور پر ہمیں بھی اُس کے ساتھ ہونے کا شدید انتظا ہونا چاہیئے۔ آئیں اپنے آسمانی شہر کی تمنا کریں۔

میری دعا

تیرا شُکر ہو، پیارے باپ، جو تُو نے مُجھے بچانے کےلیے کِیا ہے۔ تیرا شُکرہو کہ تُو مُجھ سے نہیں شرمایا۔ تیرے ساتھ میرے گھر آنے کی تیاری کے لیے تیرا شُکر ہو۔بہُت کُچھ ہے جس کا انتظار ہے، شاید میں ایک فاتح زندگی بسر کرُوں کیونکہ میں تیرے فضل میں پُراعتماد ہُوں، یسُوع کے کفارہ کے وسیلہ سے معاف کِیا گیا، اور تیرے رُوح کے وسیلہ سے پاک ہونے کے لیے قوت بخش بنایا گیا۔ یسُوع کے نام میں میَں جیتا اور یہ دُعا پیش کرتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال