آج کی آیت پر خیالات

خُدا ہمارے ساتھ ہے! یہ متی (1:23) کے مطابق یسوع کا عظیم پیغام ہے۔ یہی پیغام صفنیاہ نبی نے خُدا کے ہارنے والے لوگوں کو دیا تھا۔ خُدا ہم میں ہے۔ وہ بچانے میں قادرہے۔ وہ ہم سے پیار کرتا ہے۔ وہ ہم میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ وہ اپنے پیار سے چھو کر ہمارے دلوں کے طوفان کو روک دیتا ہے۔ اُس میں ہم خوشی کے نغمے گاتے ہیں۔ خُدا ہمارے قریب ہے اور ہمیں اپنے قریب آنے کی دعوت دیتا ہے۔ اُس پر آپ کا کیا جواب ہوگا؟

میری دعا

اے باپ جیسے ہی میں بُرائی سے منہ پھیروں اور تیرے قریب ہو جاؤں تو تُؤ میرے حل کو اور مضبوط بنانا۔ میں تیرےساتھ کوئی مشابہت کا رشتہ نہیں چاہتا۔ میں تیری نمائشی علامت نہیں چاہتا۔ میں تجھے جاننا چاہتا ہوں۔ میں تیری موجودگی کا تجربہ کرتا چاہتا ہوں تاکہ میں دوسروں کے لیے تیری رحمت کے ہتھیارکے طور پر استعمال ہو سکوں۔ میں اپنی روح کی بے چینی کا حل نکالنے کے لیے تیری موجودگی چاہتا ہوں۔ قریب رہنے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال