آج کی آیت پر خیالات

خوشی! جشن منانا! جب ہم خُدا کی عظمت اور فضل کے بارے میں سوچتے ہیں کہ جو اُس نے ہمیں راستباز بنانے کےلیے ہمارے ساتھ بانٹا ہے، ہم خوشی کیوں نہ منائیں؟ خُدا شاندار مقدس اور عظمت والا ہے۔ وہ واحد اور ابدی ہے۔ ہم، دوسری طرف، ناقص،محدود، اور گنہگار ہیں۔ لیکن اُس کے بہت بڑے فضل میں اُس نے ہمیں یسُوع کی قربانی کی وجہ سے راستباز بنایا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ ابدی گھر میں شریک ہو سکیں۔ ہمارا ردِعمل ضرور حمد ہونا چاہیئے۔

میری دعا

پاک اور راستباز باپ، میں تیرے نام میں تیری حمد کرتا اور تیرے فضل کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ تُو میرے دماغ کی وضاحت سے زیادہ شاندار اور میری سمجھ سے زیادہ فیاض ہے۔ چنانچہ میں تجھے حمد،اُمید پیش کرتا ہوں کہ میری زندگی تمام اور جو تُو نے میرے لیے کیا ہے اُس کے لیے گہری تعریف ظاہر کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال