آج کی آیت پر خیالات

خُدا ہماری راحت، ہمارا قائم رکھنے والا اور ہمارا آقا ہے۔ صرف اس کی رحمت بھری موجودگی اور برکت ہی ہماری بے آرام اور ناامید روح کو راحت اور سکون بخش سکتی ہے۔ چنانچہ آئیں اس کی طرف جائیں، اور ایمانداری سے اپنے گناہوں اور غموں کا اقرار کریں۔ آئیں ہم اس سے کہیں کہ ہماری پریشانی دور کر اور ہم میں جذبہ، خوشی اور ہماری نجات کے لیے اعتماد بھر دے۔

میری دعا

اے قادر چوپان، اتنے ابہام میں اور بہت سی فکروں کے بوجھ تلے، مجھے اپنے روح کے ذریعے سکھا اور راہنمائی فرما۔ مجھے تیری راحت اور امن کی ضرورت ہے۔ میں تیری موجودگی اور تیری رحمت چاہتا ہوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال