آج کی آیت پر خیالات

میرا یہ اعتماد ہے کہ خُدا کہے گا، "شاباش، اَے اچھے اور دیانتدار نوکر!" کِیوں؟ نہ اِس لیے کہ میں کامل ہُوں، بلکہ یسُوع نے مُجھے مُعاف اور پاک کر دیا ہے اور رُوح القُدُس میرے رویہ کو کامل بنا رہا ہے کہ میں خُدا کے سامنے کھڑا ہو سکُوں۔ میں آپ کے بارے نہیں جانتا، لیکِن میں یہ جان کر شُکر گزار ہُوں کہ ہم خُداوند کی خُوشنُودی لا سکتے ہیں۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے ہمارے بچے ہمیں خُوش کرتے ہیں۔ ٹھیک ویسا ہی جیسے ایک اچھا میٹھا ہمیں خُوش کرتا ہے۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے کہ خُوبصورت ڈوبتے ہوئے سورج کا نظارےسے کسی ایسے شخص کے ساتھ لطف انداوز ہونا ہمیں خُوشی دیتا ہے جِسے ہم پیار کرتے ہیں۔

میری دعا

اَے خُداوند، میرے خُدا، شاید میرے الفاظ اور میرے اعمال تیری خُوشنُودی کا باعث ہُوں۔ پیارے باپ،تُو نے میرے لیے بہُت کُچھ کِیا ہے، میں تُجھے عظیم شادمانی عطا کرنا چاہتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال