آج کی آیت پر خیالات

خدا نے ہمیں بہت سے وعدوں سے نوازا ہے۔ اور اس نے اپنے بیٹے کو بھیج کر ان کو " موت کو فتح کرنےاور زندگی کو لازوال بنانے کے لیے " محفوظ کیا ہے۔ وہ ہماری ادنیٰ جسموں کو اس کے شاندار جسم کی طرح بنائے گا۔ وہ اپنی ابدیت میں ہمیں اپنے گھر لے جائے گا، لیکن اس دن تک ، وہ ہمارے اندر بسے گا اور اپنا آپ ہم پر ظاہر کرے گا۔ وہ ہمیں فاتح بنائے گا اور کوئی بھی چیز ہمیں اس کی محبت سے دور نہیں کر سکتی۔ چنانچہ ہمارا جواب کیا ہونا چاہیے؟ ہاں، یقینی طور پر ہمیں اس کی حمد و ثنا کرنی چاہیے، لیکن، ہماری حمد صرف لفظوں تک نہیں ہونی چاہیے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہماری زندگیاں خالص ہوں، اور برائی ، ناپاکی اور گندگی سے دور ہونی چاہیے۔ وہ چاہتا کہ ہم یہ کریں، نا کہ اخلاقی برتری کا دعویٰ کرنے کے لیے، بلکہ اس لیے کہ ہم اس کے ساتھ اپنی محبت اور تعظیم کا اظہار کر سکیں۔ خدا کی حمد کرنے کے لیے آئیں یہ نا بھولیں کہ اس کی حمد کرنے کا سب سے بڑا طریقہ ہے کہ ہم خالصتا ً پاکیزگی کے ساتھ اس کی تلاش کریں!

میری دعا

اے آسمانی باپ مجھے میرے گناہوں کے لیے معاف کردے۔ میرے دل کو پاک کر اور شیطان کے تمام نقوش کو دور کر دے جو ہو سکتا ہے میرے گناہوں کی وجہ سے میرے اندر ہوں۔ مجے پاکیزگی میں قوت بخش اور میری زندگی کو حمد اور شکرگزاری کے لیے قبول فرما۔ یسوع کے نام میں، میں تجھے اپنا دل، اپنی زندگی، اور اپنا سب کچھ پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال