آج کی آیت پر خیالات

عشائے ربانی مسیحیوں کے لیے خاص وقت ہوتا ہے۔ ہم اُس شاندار قربانی کو یاد کرتے ہیں جو یسُوع نے ہمیں گُناہوں سے بچانے کےلیے دی۔ ہم اِس بات کا بھی احساس کرتے ہیں کہ مسیحی ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں اور عشائے ربانی لیتے ہیں، ہم مسیح کا بدن ہوتے ہیں، زمین پر اُس کی جسمانی موجودگی۔(پہلا کرنتھیوں 10 باب 17 آیت)۔ ہم میں سے کسی کو کُچھ بھی ہو وہ باقی بدن سے تعلق رکھتا ہے۔ جب بھی ہم عشائے ربانی لیتے ہیں، آئیں اپنے گِرد مسیح کے باقی بدن کو بھی یاد رکھیں۔ آئیں یسُوع کے لیے بھی شُکر گزاری کریں، جس نے کلوری کے مقام پر ہمیں بچانے کے لیے اپنا بدن اور خُون بہا دیا۔ ٹھیک اُسی وقت، آئیں مسیح کی دُنیا میں موجودگی بننے کا عہد کریں اور اُس کا کام کریں۔

میری دعا

اے باپ، یسُوع کے پہلے رُوپ کے لیے تیرا شُکر ہو جب وہ زمین پر رہنے کے لیے انسان بنا۔ اُس کے بدن، کلیسیا کے وسیلہ سے اُس کے دُوسرے رُوپ کے لیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم میری مدد فرما کہ میں اُس کے بدن کے دُوسرے اراکین کی اور قَدر کروں۔ براہِ کرم مُجھےفہم اور جرأت عطا فرما جیسا کہ ہم (کاہنوں کی جماعت) حقیقی طور پر اُس کی دُنیا میں موجودگی کی مُنادی کرنے کی جُستجُو میں ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال