آج کی آیت پر خیالات

بعض اوقات خُدا بہت دُور لگتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ہماری دُعاؤں کو نہیں سُن رہا۔ اِسرائیل کے اُس عہد کے بارے میں سوچیں کہ وہ خُدا سے نجات دہندہ کے لیے سینکڑوں سال تک دُعا کرتے رہے۔ کیا خُدا نہیں سُن رہا؟اُن کا بار بار حیرت زدہ ہونا ضرور تھا۔ لیکن پھر دُرست وقت پر،خُدا نے اپنے بیٹے کو بھیجا اور نجات بخشی۔ شُکر ہے، خُدا نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے کا ڈرامہ کریں جب کچھ بھی نہیں تھا۔ اُس نے گیتوں کو نجات اور مدد کےلیے دُکھ سے بھر دیا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو اُس جگہ محسوس کریں جہاں یہ لفظ آپ کے ہوں۔ اگر آپ ہیں،تو اِس بات کا یقین کرلیں کہ "آج کی آیت" میں ہزاروں شرکت کرنے والے خُدا کے جلد اور طاقتور نجات کےلیے آپ کے حق میں دُعا کر رہے ہیں۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، تیرا نام زمین پر پاک مانا جائے جیسا کہ آسمان پر فرشتوں میں مانا جاتا ہے۔ ہمارے دن میں اپنی سلطنت کی قُدرت اور قوت کو عیاں کر۔ اپنی کلیسیا اور اپنے فرزندوں کو بدی کے ہاتھ سے چھُڑا۔ اپنے فرزندوں کو نجات بخش جو رُوحانی، خاندانی، صحت، اور معاشی طور پر مسائل کا شکار ہیں۔ ایسا ہو کہ اب اور ابدتک ہماری زندگیاں تیرے جلال کےلیے جی جائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال