آج کی آیت پر خیالات

خُدا صرف نجات کےلیے ہماری آہوں کو نہیں سنتا؛ اُس نے ایک قوت بخش نجات دہندہ بھیجا! خُدا نے مصر کے اسرائیلیوں کی آہوں کے بدلے اُن کے پاس موسیٰ کو بھیجا( دیکھیں خروج 3 باب)۔ خُدا نے تاریکی اور بدی کے شہنشاہ سے نجات کے لیے دُنیا کی آہوں کے بدلے میں یسُوع کو بھیجا۔ ہماری نئی دُنیا، ہماری نئی سلطنت، محبت پر بنائی گئی ہے—نجات دہندہ کی قربان محبت جس نے نہ صرف ہمارے لیے موت پر فتح پائی، بلکہ یہ کرنے کےلیے اپنے آپکو پیش کیا۔ یسُوع نہ صرف ہمیں بچانے والا ہے(کسی چیز سے بچانے والا)، وہ ہمارا نجات دہندہ ہے(کسی چیز کےلیے بچانےوالا)۔

میری دعا

پیار کرنے والے اور ابدی خُدا، اے یسُوع تُو میرے بشری اور محدود دنیا میں آیا اور مجھے انسانی حدود سے بچایا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے موت کے گلہ گھونٹنے والی پکڑ کو توڑا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے محبت کو استعمال کرتے ہوئے رکاوٹوں کو توڑا جو مجھے تجھ سے دُور کر رہی تھی۔ مجھے بچانے اور اپنے خاندان اور سلطنت میں لانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں تجھے اپنی شُکرگزاری، خدمت پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال