آج کی آیت پر خیالات

یسُوع دنیا میں ہمیں زندگی دینے کےلیے آیا۔ وہ ہمیں قانون یا فیصلہ یا ڈر یا کام دینے نہیں آیا۔ یسُوع ہمیں کثرت سے زندگی دینے کے لیے آیا ہے۔ جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ عہد ہے جب ہم پورے ابد کے ساتھ اُس کے ساتھ جائیں گے، یوحنا چاہتاہے کہ ہم صاف طور پر یسُوع کے زندگی جو دینے کے عہد کو سُنیں وہ زندگی جو ابھی شروع ہوتی ہے! نہ کہ وہ زندگی جو بعد میں ہوگی! بلکہ ابھی زندگی!

میری دعا

قادر خُدا، میں اقرار کرتا ہوں کہ ناکامی اور کھونے کے ڈر کے بغیر اور تیری فکروں اور تیرے مواقع کو حاصل نہ کرتے ہوئے بعض اوقات میں بہت حفاظت کے ساتھ زندگی گزارتا ہوں۔ مجھے ایسا دل عطا کر کہ میں پورے شوق کے ساتھ تیری مرضی، یسُوع کی مثال اور آج فیصلوں میں رُوح القدس کی راہنمائی کو ہمیشہ سیکھتے ہوئے کثرت والی زندگی گزاروں۔ یسُوع کے نام کے وسیلہ سے تیری عظمت کے لیے میں دُعا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال