آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کے ساتھ چلنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اُس کو اپنے چرواہے کے طور پر جانیں جیسا کہ وہ اپنے باپ کو قریب سے جانتا ہے۔ ایک اہم بات جو ہمارے یاد رکھنے کے لیے ہے: ایسی دنیا میں جہاں بہت سے لوگ ہماری توجہ اپنی طرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں نصیحت کرنا جاہتے ہیں، ہم اُن کی آواز کو رَد کر سکتے ہیں۔ ہمیں یسُوع کی سُننی چاہیے کیونکہ اُس نے اپنی زندگی دے کر ہمارے ساتھ اپنی مُحبت کا اظہار کیا ہے۔ وہ مزدور نہیں ہے، وہ اچھا چرواہا ہے۔

میری دعا

مقدس باپ، تُو اتنا شاندار اور غنی کہ اِس کا اظہار میں نہیں کر سکتا۔ تُو نے اپنے بیٹے کو میرے چوپان کے طور پر بھیج کر اپنی مُحبت کا اظہار کیا ہے۔ میری مدد کر کہ میں تیرے کلام کے وسیلہ اُس کی آواز سن سکوں۔ جب میرے بہن بھائی اِکٹھے ہو کر گیت گائیں تُو اُس وقت یسُوع کی آواز سُننے میں میری مدد کر۔ میرے ضمیر کے اندر رُوح القُدس کے وسیلہ سے آواز سننے میں میری مدد کر۔ اے باپ، میں تیرے بیٹے کی اپنے چرواہے اور خُداوند کے طور پر پیروی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ تیری طرح بھلا ہے! تیرے چرواہے اور خُداوند کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال