آج کی آیت پر خیالات

یسُوع، موسیٰ کی طرح ایک نبی ہے۔ وہ ہمیں خُدا کی سچائی سکھانے کے لیے آیا ہے۔ اُس نے ہمیں کلام میں موجود اپنے الفاظ کے ذریعہ سکھایا۔ اُس نے ہمیں اپنے نمونہ اور اُن اعمال کے ذریعہ سکھایا جو اُس نے کیے۔ رُوح القُدس کے وسیلہ سے وہ ہمیں ہمارے اندر باقی رہنے والی حضوری کے ذریعہ سکھا رہا ہے۔ جو وہ کہتاہے اُس کی مشق کر کے وہ ہمیں اثردار طریقےسے سکھاتا ہے۔

میری دعا

الشیدائی، جو کہ سینی اطلس کے پہاڑ میں سے گرجتا ہے اور اپنے خادم موسیٰ کو اپنی شریعت دیتا ہے، میرا ایمان ہے کہ تُو آج بھی یسُوع کے وسیلہ سے باتیں کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ نہ صرف میں تیری آواز سُنوں، بلکہ اُس کے پیغام اور زندگی کو بھی جانوں اور اِس کو اپنی مشق بناؤں۔ شفقت کے ساتھ فرمانبرداری کے راستہ پر میری درستی کر اور میری راہنمائی کر تاکہ میں اپنی روزانہ عبادت کے ساتھ تجھے اور کامل طریقے سے عظمت بخشوں۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال