آج کی آیت پر خیالات

یسُوع ہمیں ہمارے دُشمنوں سے بچانے اور خُدا کا چہرہ دکھانے کے لیے آیا۔ لیکن آج، دنیا کے مشکلات بھرے حصہ میں اور وہ جگہ جہاں کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا مسیحی حملہ کی زد میں ہیں۔ خُدا نے یسُوع کو بھیجا کہ وہ ہمیں حتمی طور اور گناہ اور اُس کی طاقت سے بچا لے۔ آئیں ہم دُعا کریں کہ ہمارا قادر خُدا قدرت کے ساتھ دنیا میں آج کام کرے اور اپنے فرزندوں کو ظلم، غربت، تشدد، استحصال، اور اپہاس سے چھُڑائے۔ آئیں یہ بھی دُعا کریں کہ یہ سب کرنے کےلیے خُدا کی حمد کی جائے۔

میری دعا

پاک اور راستباز خُدا، براہِ کرم اپنے تمام پیارے فرزندوں کو قوت بخش جو اپنے آپ کو حملہ کی زد میں پاتے ہیں۔ اُن کےلیے اپنی نجات کو عیاں کر اور اُن کو اپنی قادر قوت دکھا۔ تُو ہمارا چُھڑانے والا اور نجات دہندہ ہے۔ تیرے بیٹے، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال