آج کی آیت پر خیالات

آپ کو بچانے کیلئےکوئی بھی یسوع کو نہیں روک سکتا—نا زمین اور آسمان کا فاصلہ، نا غیر متوقع حمل کی مشکل، نا مسافروں سے بھرا ہوا شہر اور لمبے سفر سے تھکے ہوئے والدین، یقینی طور پر نہ ہی ایک سَر پھِرا بادشاہ جو اپنی زندگی سونگھتا پھرتا ہے، نا ہی طعنہ مارنے والا ہجوم جو یہ کہتا ہے کہ اِسے صلیب دو، نا ہی وہ شاگرد جو اس سے دست بردار ہوئے۔ نا ہی وہ سپاہی جنہوں نے مذاق اُڑایا، نا وہ کوڑا جو اس کے بدن پر برسایا گیا، نا ہی وہ صلیب جو اُس کی جسمانی زندگی کے خاتمے کی دعوے دار ہے۔ چنانچہ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا وہ آپ کو ایسے ہی جانے دے گا یا آپ کو چھوڑ دے گا جبکہ اُس کی محبت میں آپ کا دل گرفتا ر ہے؟

میری دعا

اے ابآ باپ مجھے اپنا پیار پوری طرح سمجھنے میں مدد کر۔ مجھے اُس شکوک پر قابو پانے کے لیے قوت بخش جو ابلیس میرے دل میں پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ مجھے اپنی مہربان محبت سے مالا مال کر اور میری ہی کمزوریوں کو تبدیل کر کے اپنی خدمت کے لیے مفید ہتھیار بنا دے۔ میری نظریں خدا پر رکھنے میں مدد کر جسکا ہاتھ مجھے ڈولنے نہیں دے گا اور میرے شکوک کی وجہ سے مجھے کرنے نہیں دے گا۔ یسوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال