آج کی آیت پر خیالات

لوگوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے یسُوع کو پہلے خُود گناہ بننا پڑنا تھا۔(دوسرا کرنتھیوں 5 باب 21 آیت، یوحنا 4 باب 10 آیت)۔ اُس کی معافی ہونے سے پہلے ہی اُس کے اپنے لوگوں نے اُس کو رَد کر دیا۔ یُسوع کا نجات کا تحفہ اُس کو بہت مہنگا پڑا۔ یہ دو عظیم سچائیوں کی یاد دہانی ہے: خُدا ہمیں بے انتہا پیار کرتا ہے اور نجات اُس کا قیمتی تحفہ ہے۔ یسُوع میں ہم دونوں سچائیوں کو جان سکتے ہیں اور اُس کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

میری دعا

قادر مطلق خُدا اور نجات دہندہ، یسُوع میں ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ اے قیمتی خُدا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو انسانی جسم میں آیا اور مشکلات اور مخالفت کو برداشت کیا تاکہ میں بچ سکوں۔ میری نجات یسُوع کے مقابلہ میں دوسرے تمام ناموں کو مدھم کر دیتی ہے، جس میں، میَں اپنی حمد اور شکرگزاری پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال