آج کی آیت پر خیالات

خُدا نےاپنا بیٹا بھیجا۔ اُن نے مُنادی کرنے والے، پیغمبر، اور کاہن بھیجے۔ مذہب زمینی دائرے، قانون اور بربادی میں رہا۔ چنانچہ خُدا نے اپنا بیٹا بھیجا جو کہ اُس کے لیے بہت خاص تھا۔ کُیوں؟ لیکن کمزور انسان جیسے کہ آپ ہیں اور میں بھی ہو سکتا ہوں وہ اُس کے گھرانے میں شامل کیے گئے اور اُن کے وہی حقوق ہیں جو کہ ہمارے نجات دہندہ، خُدا کے بیٹے اور ایمان میں ہمارے بھائی کےہیں۔

میری دعا

پاک خُدا، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے اپنے بیٹے کے وسیلہ سے مجھے اپنے گھرانے میں واپس بُلایاہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میرے ساتھ ویسا سلوک نہیں کیا جس کا میرے گناہ حقدار تھے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے قانون کے ہاتھ میں نہیں دیا، بلکہ مجھے اپنے فضل کے وسیلہ سے بچایا اور اپنے فرزند کے طور پر اپنی شاندار محبت میں شامل کیا۔ تیری نجات کے منصوبہ کے لیے تیرا شُکر ہو جس نے پُرانے عہد نامے کی تاریخ کے ذریعہ اپنا راستہ بنایا اور اُس عہد کو پُورا کرنے کےلیے صحیح وقت کا انتظار کیا۔ اپنے بیٹے کو بھیجنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ خُداوند یسُوع مسیِح کے نام میں تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال