آج کی آیت پر خیالات

تخلیق کے وقت خُدا کا نجات کا پیغام اُس کے ساتھ تھا۔ درحقیقت، وہ جو پیغام تھا وہ خود خُدا تھا۔ یوحنا چاہتا ہے کہ ہم جانیں کہ یسُوع، خُدا کا کلمہ اور حتمی پیغام، شروع سے ہی خُدا کے ساتھ تھا۔ وہ جس نے پانی کو مے بنایا،پانچ ہزار کو کھانا کھلایا، اور لعزر کو اُٹھانے والا زمین پر اپنی موجودگی نہیں دکھا سکتا تھا جب تک وہ بیت لحم میں پیدا نہ ہو، لیکن وہ ہر وقت یہیں موجود تھا۔ وہ ہمارے ساتھ خُدا تھا، جیسا کہ متی نے (متی 1 باب 23 آیت میں بیان کیا ہے۔ وہ خُدا ہمیں مِلنے کے لیے آیا جیسا کہ لوقا ہمیں (لوقا 7 باب 16 آیت) میں بتاتا ہے۔ وہ خُدا کا بیٹا تھا جیسا کہ مرقس ہمیں (مرقس 1 باب 1 آیت) میں یاد دلاتا ہے۔ وہ حتمی طور پر خُدا تھا اور آخری کلمہ(عبرانیوں 1 باب 1 تا 2 آیت)۔

میری دعا

اے باپ، میری مدد کر کہ میں تیرے پیغام کو زندگی اور چھپائی دونوں میں بہتر طور پر جان سکوں۔ براہِ کرم مجھے یسُوع اور لوگوں کےلیے اُس کے دل اور تیرے ساتھ اُس کے پیار کے بارے اور سمجھا۔ ایسا ہو کہ وہ کلام، عمل، اور تحریک میں میرا خُداوند ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال