آج کی آیت پر خیالات

ہم نہ یسُوع کی بہتر خِدمت کر سکتے، نہ پیار کر سکتے یا نہ ہی زیادہ دے سکتے ہیں۔ وہ ہمیں برکت دینا چاہتا ہے۔ وہ فردوس کے خزانے اور فضل ہم پر اُنڈیلنا چاہتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ ناقابل یقین حد تک، وہ ہمارا احترام کرنا چاہتا ہے۔ جب ہماری زندگیاں تمام ہو جائیں گی، خُدا جو باپ ہے، جو تمام روي زمین کا خُداوند ہے، اُن تمام کی عِزت کرے گا جنہوں نے اُس کے بیٹے کی خِدمت کی اور دوُسروں کو یسُوع کے نام سے برکت دی! ناقابلِ یقین؟ نہیں، یہ صرف خُدا کے شاندار فضل کا ایک نمونہ ہے۔

میری دعا

پیار سے بھرے باپ اور پاک خُدا، براہِ کرم یسُوع کی مرضی کو پُورا کرنے اور اُس کے نام میں اَوروں کی خِدمت کرنے میں میری مدد فرما۔ باپ، میں جانتا ہُوں کہ میں تیرا فضل حاصِل نہیں کر سکتا، لیکن میں یسُوع کے نام میں اَوروں کی خِدمت کرنا اور تیرا فضل تلاش کرنے میں اُن کی مدد کرنا چاہتا ہُوں۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال