آج کی آیت پر خیالات

سال کے آخر میں، یہ بہترین اور اچھا ہے کہ ہم یسُوع میں آرام پانے کے لیے بُلائے جائیں۔ چنانچہ اِس سے پہلے کہ ہم نئے سال کی شروعات کریں، آئیں ایک دفعہ رُکیں اور ہماری اُمیدیں، ہمارا مستقبل، ہمارے خواب، اور خاص طور پر اپنے بوجھ اُس کے قدموں میں رکھ دیں تاکہ وہ ہمیں آرام دے۔

میری دعا

اے خُدا، مُجھےسکھا، تاکہ میں تیرے فضل اور تیری پروردگاری میں آرام پاؤں اور پریشان نہ ہوں۔ میں اپنا بوجھ یسُو ع پر ڈالنا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے سکھائے کہ آرام کیسے حاصل کرنا ہے۔ بعض اوقات میں بہت تھکا ہوا اور سُست ہوتا ہوں اور اپنے کام کو جاری نہیں رکھ پاتا، چنانچہ براہِ کرم، پیارے باپ، مُجھے یسُوع میں آرام حاصل کرنے دے۔ اُس کے پاک نام میں میَں اپنی دُعا پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال