آج کی آیت پر خیالات

وہ واپس آ رہا ہے! دنیا زیادہ سے زیادہ یسُوع کی پہلی آمد کو کرسمس کے موسم میں یاد رکھتی ہے، ہمیں اُن کو یاد کروانا ہے کہ اُس کی دوسری آمد اِس سے زیادہ بہترین ہوگی۔ ہمیں تیار ہونا ہے—اپنی زندگیوں کو اُس کے فضل کے لیے دے کر اور دلوں کو اُس کی آمد کی توقع کے لیے تیار کر کے۔

میری دعا

پیار کرنے والے خُدا، میں جانتا ہوں کہ یسُوع دوبارہ آئے گا۔ ایسا ہو کہ جب وہ آئے تو میں ایمان دار اور متوقع رہوں۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اُس کو میری دنیا میں رہنے کے لیے پہلی دفعہ بھیجا اور میرے گناہوں کو دُور کر دیا۔ اُس کی دوسری آمد کے لیے میں اور بھی زیادہ شکر ادا کرتا ہوں جس میں میَں تیری دنیا میں رہنے کے لیے جاؤں گا اور تُو مجھے گناہ پر اپنی فتح میں شامل کرے گا۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال