آج کی آیت پر خیالات

پہلے سال بہت تیزی سے گزر گئے…"لیکن ہم نئے، تازہ اور صاف بن سکتے ہیں( کرنتھیوں ۴ باب ۱۷ آیت) آسمانی بادشاہی کے وارث وہ لوگ ہیں جو روح القدس اور خدا کی رحمت کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں ۔ ( یوحنا ۳ باب ۳ تا ۷ آیت، طِطُس ۳ باب ۳ تا ۷ آیت؛ یوحنا ۱ باب ۱۱ آیت) چنانچہ جیسا کہ ہم نے پرانے سال کو اِس کی بُرائی اور اچھائی ؛ پانے اور کھونے؛ کامیابی اور مایوسی کے ساتھ ختم کیا ہے، آئیں نئے سال کو آسمانی بادشاہی کے وارثوں کی طرح سے حاصل کریں۔ خدا کی رحمتیں ہمیشہ ہر دن نئی ہوتی ہیں اور روح القدس کے وسیلہ سے جو ہم میں سکونت کرتا ہے ہماری زندگیاں نئی ہو سکتی ہیں۔ ہاں، ہم دوبارہ پیدا ہوئے ہیں۔ لیکن ہر نکلنے والا سورج ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم نئے بنیں، اور نئے اور تازہ طرز سے زندگی گزاریں، جیسا کہ خُدا کی رحمت ہماری امیدوں کو نیا بناتی ہے اور روح القدس یسوع ہمارے خُدامیں ہمارے بھروسے کو نیا بناتا ہے۔

میری دعا

آسمانی باپ، تُو پاک اور راستباز ہے۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں جہاں تک ممکن ہوا اور زیادہ سے زیادہ پاک اور راستباز بننے کی کوشش کروں گا، لیکن تیری رحمت اور روح القدس کی موجودگی میں تیری قوت کے بغیر میں ناکام ہو جاؤں گا۔ تیری معافی کے لیے شکریہ۔ مجھے نیا بنا۔ جیسا کہ میں نئے سال کے دروازے پر کھڑا ہوں مہربانی فرما کر مجھے میری کمزوری اور گناہ کے گھیرے کے خلاف قوت بخش ۔میرے چوگر د دنیا میں مجھے اپنے کام کے لیے استعمال کر اور میری آنکھیں کھول تاکہ میں اس کام کو دیکھ سکوں۔ میرے جذے کو بڑھا تاکہ میں پوری طرح تیری بادشاہی اور اپنے بادشاہ ، یسوع مسیح کے لیے جیئوں، جس کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال