مارچ 2014 Archives

31. 03 2014 - یعسیاہ ۵۳ باب ۵ تا ۶ آیت

حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لیے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں۔ ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی۔

30. 03 2014 - یعسیاہ ۵۳ باب ۳ تا ۴آیت

وہ آدمِیوں میں حقّیر و مردُود۔ مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا۔ لوگ اُس سے گویا رُوح پوش تھے اُس کی تحقیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہ جانی۔ تُو بھی اُس نے ہماری مشقتیں اُٹھا لیں اور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔ پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔

29. 03 2014 - دوسرا کرنتھیوں ۵ باب ۲۱ آیت

جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔

28. 03 2014 - پہلا تِمُتھیِیُس ۲ باب ۵ تا ۶ آیت

کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور انسان کی بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یسُوع جو انسان ہے۔ جِس نے اپنے آپ کو سب کے فِدیہ میں دِیا کہ مُناسِب وقتُوں پر اُس کی گواہی دی جائے۔

27. 03 2014 - زبُور ۶۲ باب ۷ آیت

میری نِجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔ خُدا ہی میری قوت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔

26. 03 2014 - فِلپّیوں ۱ باب ۲۹ آیت

کِیُونکہ مسِیح کی خاطِر تُم پر یہ فضل ہُؤا ہے کہ نہ فقط اُس پر اِیمان لاؤ بلکہ اُس کی خاطِر دُکھ بھی سہو۔

25. 03 2014 - پہلا یوحنا ۱ باب ۹ آیت

اگر اپنے گناہوں کا اِقرار کریں تُو وہ ہمارے گناہوں کے مُعاف کرنے اورہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سَچّا اور عادِل ہے۔

24. 03 2014 - رومیوں ۶ باب ۲۳ آیت

کِیُونکہ گناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشش ہمارے خُداوند مسِیح یسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔

23. 03 2014 - یعقُوب ۱ باب ۱۲ آیت

مُبارک ہے وہ شخص جو آزمائِش کی برداشت کرتا ہے کِیُونکہ جب مقبول ٹھہرا تُو زندگی کا وہ تاج حاصل کرے گا جِس کا خُداوند نے اپنے محبت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔

22. 03 2014 - اِفسیوں ۶ باب ۱۰ تا ۱۱ آیت

غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔ خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم ابلیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔

21. 03 2014 - یرمیاہ ۱۷ باب ۷ تا ۸ آیت

مبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر تُوکل کرتا ہے اور جس کی اُمید خُداوند ہے۔ کِیُونکہ وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا جائے اور اپنی جڑ دریا کی طرف پھَیلائے اور جب گرمی آئے تُو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتے ہرے رہیں اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خوف نہ ہو اور پھَل لانے سے باز نہ رہے۔

20. 03 2014 - پہلا پطرس ۲ باب ۲ تا ۳ آیت

نوزیدابچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نِجات حاصِل کرنے کے لیے بڑھتے جاؤ۔ اگر تُم نے خُداوند کے مہربان ہونے کا مزہ چکھّا ہے۔

19. 03 2014 - گلّتیوں ۵ باب ۲۲ تا ۲۳ آیت

مگر رُوح کا پھل محبّت۔خُوشی۔ اِطمینان۔تحمّل۔مہربانی۔نیکی۔ایمانداری۔حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شَریعت مُخالف نہیں۔

18. 03 2014 - رومیوں ۱۵ باب ۱۳ آیت

پَس خُدا جو اُمید کا سرچشمہ ہے تُمہیں ایمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمینان سے معمُور کرے تاکہ رُوح القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمید زیادہ ہوتی جائے۔

17. 03 2014 - زبُور ۲۳ آیت ۱ تا ۳

خُداوند میرا چوپان ہے مُجھے کمی نہ ہوگی۔ وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے ۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔

16. 03 2014 - کُلسیوں ۳ باب ۱۲ آیت

پَس خُدا کے برگزیدوں کی طرح جو پاک اور عزیِز ہیں درد مندی اور مہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحمل کا لِباس پہنو۔

15. 03 2014 - اعمال ۴ باب ۱۰ تا ۱۲ آیت

تُو تُم سب اور اسرائیل کی ساری اُمت کو معلُوم ہو کہ یسُوع مسِیح ناصری جس کو تُم نے مُردوں میں سے جلایا اُسی کے نام سے یہ شخص تُمہارے سامنے تندرُست کھڑا ہے۔ یہ وُہی پتھر ہے جسے تُم معماروں نے حقیر جاُنا اور وہ کونے کے سِرے کا پتھر ہو گیا۔ اور کِسی دوسرے کے وسیلہ سے نِجات نہیں کِیُونکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نِجات پا سکیں۔

14. 03 2014 - دوسرا پطرس ۱ باب ۵ تا ۸ آیت

پَس اُسی باعث تُم اپنی طرف سے کمال کوشِش کر کے اپنے اِیمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔ اور معرفت پر پرہیزگاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دینداری۔ اور دینداری پر برادرانہ اُلفت اور برادرانہ اُلفت پر محبّت بڑھاؤ۔ کِیُونکہ اگر یہ باتیں تُم میں مُوجود ہوں اور زیادہ بھی ہوتی جائیں تُو تُم کو ہمارے خُداوند یسُوع مسیِح کو پہچاُننے میں بے کار اور بے پھل نہ ہونے دیں گی۔

13. 03 2014 - رومیوں ۸ باب ۲۸ آیت

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے محبّت رکھنے والوں کے لیے بھائی پیَدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لیے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافق بُلائے گئے۔

12. 03 2014 - دوسرا پطرس ۱ باب ۴ آیت

جن کے باعث اُس نے ہم سے قِیمتی اور نِہایت بڑے وعدے کیے تاکہ اُن کے وسیلہ سے تُم اُس خرابی سے چھُوٹ کر جو دُنیا میں بڑی خوشی کے سبب سے ہے ذاتِ الہٰی میں شریک ہو جاؤ۔

11. 03 2014 - استثنا ۷ باب ۹ آیت

سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے محبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا ہے اور اُن پر رحم کرتا ہے۔

10. 03 2014 - پہلا پطرس ۳ باب ۱۵ آیت

بلکہ مسِیح کو خُداوند جاُن کر اپنے دِلوں میَں مُقدس سَمَجھو اور جو کوئی تُم سے تُمہا ری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لِئے ہر وقت مُستعد رہو مگر حِلم اور خوف کے ساتھ۔

9. 03 2014 - دوسرا تِمُتھِیُس ۱ باب ۹ آیت

جِس نے ہمیَں نِجات دی اور پاک بُلاوے سے بُلایا ہمارے کاموں کے مُوافق نہیں بلکہ اپنے خاص اِرادہ اور اُس فضل کے مُوافق جو مسِیح یسُوع میَں ہم پر ازل سے ہُؤا۔

8. 03 2014 - دوسرا کرنتھیوں ۱ باب ۳ تا ۴ آیت

ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتُوں کا باپ اور ہر طرح کی تسّلی کا خُدا ہے۔ وہ ہماری مُصیبتُوں میَں ہم کو تسّلی دیتا ہے تاکہ ہم اُس تسّلی کے سبب سے جو خُدا ہمیَں بخشتا ہے اُن کو بھی تسّلی دے سکیں جو کِسی طرح کی مُصیبت میَں ہیں۔

7. 03 2014 - زبُور ۱۳۹ آیت ۲۳ تا ۲۴

اے خُدا تُو مجھے جاُنچ اور میرے دِل کو پہچاُن، مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جاُن لے۔ اور دیکھ کہ مُجھ میَں کوئی بُری روش تُو نہیں اور مُجھ کو ابدی راہ میَں لے چل۔

6. 03 2014 - یعسیاہ ۲۵ باب ۱ آیت

اے خُداوند تُو میرا خُدا ہے میَں تیری تمجید کرُوں گا، تیرے نام کی سِتائش کرُوں گا کیونکہ تُو نے عجیب کام کِئے ہیں تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔

5. 03 2014 - اِستثنا ۶ باب ۶ تا ۷ آیت

اور یہ باتیں جن کا حُکم آج میَں تُجھے دیتا ہوں تیرے دِل پر نقش رہیں۔ اور تُو اُن کو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُن کا ذکر کِیا کرتا۔

4. 03 2014 - یشُوع ۱ باب ۹ آیت

کیا میَں نے تُجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ خوف نہ کھ اور بے دِل نہ ہو کِیُونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔

3. 03 2014 - یعسیاہ ۵۵ باب ۸ تا ۹ آیت

خُداوند فرماتا ہے کہ میری خیال تُمہارے خیال نہیں اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ کِیُونکہ جِس قدر اُسماُن زمین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔

2. 03 2014 - ایُّوب ۲۳ باب ۱۰ تا ۱۱ آیت

لیکن وہ اُس راُستہ کو جِس پر میَں چلتا ہُوں جاُنتا ہے۔ جب وہ مُجھےتلے کا تُو میَں سونے کی ماُنند نِکل آؤں گا۔ میرا پاؤں اُس کے قدموں سے لگا رہاہے۔ میَں اُس کے راُستہ پر چلتا ہُوں اور برگشتہ نہیں ہُؤا۔

1. 03 2014 - ۷۳ زبُور ۲۵ تا ۲۶ آیت

آسمان پر تیرے سِوا میرا کون ہے؟ اور زمین پر تیرے سِوا میَں کِسی کا مُشتاق نہیں۔ گو میرا جِسم اور میرا دِل زائِل ہو جائیں تُو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوت اور میرا بخرہ ہے۔