جون 2014 Archives

30. 06 2014 - زِکریاہ ۱۴ باب ۹ آیت

اور خُداوند ساری دُنیا کا بادشاہ ہوگا۔ اُس روز ایک ہی خُداوند ہوگا اور اُس کا نام واحِد ہوگا۔

29. 06 2014 - زبُور ۱۳۸ آیت نمبر ۸

خُداوند میرے لیے سب کُچھ کرے گا۔ اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔ اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔

28. 06 2014 - دوسرا پطرس ۳ باب ۹ آیت

خُدا اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سَمَجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُل کرتا ہے اِس لیے کہ کِسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تُوبہ تک نوبت پہُنچے۔

27. 06 2014 - متی ۱۶ باب ۲۵ آیت

کِیُونکہ جو کوئی اپنی جان بَچانا چاہے اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری خاطر اپنی جان کھوئے اُسے پائے گا۔

26. 06 2014 - احبار ۱۹ باب ۱۸ آیت

تُو انتقام نہ لینا اور نہ اپنی قوم کی نسل سے کِینہ رکھنا بلکہ اپنے ہمسایہ سے اپنی مانِند محّبت کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

25. 06 2014 - یرمیاہ ۲۳ باب ۲۴ آیت

کیا کوئی آدمی پوشیدہ جگہوں میں چھُپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔

24. 06 2014 - دوسرا تھسلنیکیوں ۳ باب ۳آیت

مگر خُداوند سَچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔

23. 06 2014 - یعسیاہ ۴۰ باب ۳۱ آیت

لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نو حاصل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی ماننِد بال و پر سے اُڑیں گے وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔

22. 06 2014 - زبُور ۱۲۱ آیت نمبر ۷ تا ۸

خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔ وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔ خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔

21. 06 2014 - زبُور ۹۱ آیت ۱

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔

20. 06 2014 - مرقس ۸ باب ۳۶ آیت

اور آدمِی اگر سارِی دُنیا کو حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائدہ ہوگا؟

19. 06 2014 - اِفسیوں ۵ باب ۲۵ تا ۲۶ آیت

اے شَوہرو! اپنی بیویوں سے محبّت رکھو جَیسے مسِیح نے بھی کلیسیا کے محبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔ تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدس بنائے۔

18. 06 2014 - اِفسیوں ۶ باب ۴ آیت

اور اے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربیت اور نصیحت دے دے کر اُن کی پرورش کرو۔

17. 06 2014 - زبُور ۶۸ آیت ۴ تا ۵

خُدا کے لیے گاؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔ صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔ اُس کے نام یاّہ ہے اور تُم اُس کے حضور شادمان ہو۔خُدا اپنے مُقدس مکان میں یتیموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔

16. 06 2014 - زبُور ۱۰۳ آیت ۱۳

جیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے۔

15. 06 2014 - اِمثال ۲۳ باب ۲۴ آیت

صادِق کا باپ نِہایت خُوش ہوگا اور دانِشمند کا باپ اُس سے شادمانی کرے گا۔

14. 06 2014 - فِلپّیوں ۳ باب ۲۰ آیت

مگر ہمارا وطن آسمان پر ہے اور ہم ایک مُنجی یعنی خُداوند یِسُوع مسِیح کے وہاں سے آنے کے اِنتظار میں ہیں۔

13. 06 2014 - لُوقا ۱۱ باب ۱۳ آیت

پَس جب تُم بُرے ہو کر اپنے بچَوں کے اچھَی چیزیں دینا جانتے ہو تو آسمانی باپ اپنے مانگنے والوں کو رُوح القدس کِیُوں نہ دے گا

12. 06 2014 - زبُور ۱۹ آیت ۱ تا ۲

آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔ دِن سے دِن بات کرتا ہے اور رات کو رات حِکمت سِکھاتی ہے۔

11. 06 2014 - زبور ۴۶ آیت ۱۰

خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قوموں کے درمیان سر بُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔

10. 06 2014 - کُلسیوں ۳ باب ۱۳ آیت

اگر کِسی کو دُوسرے کی شِکایت ہو تو ایک دُوسرے کی برداشت کرے اور ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کرے۔ جَیسے خُداوند تُمہارے قُصُور مُعاف کِئے وَیسے ہی تُم بھی کرو۔

9. 06 2014 - متّی ۷ باب ۱۳ تا ۱۴ آیت

تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

8. 06 2014 - حبقُوق ۳ باب ۱۹ آیت

خُداوند میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بناتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔ (مِیر مُغنّی کے لیے میرے تاردار سازوں کے ساتھ)

7. 06 2014 - زبوُر 90 آیت تمبر ۲ اور ۴

اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئے یا زمین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔ ازل سے ابدتک تُو ہی خُدا ہے۔ کِیُونکہ تیری نظر میں ہزار برس ایسے ہیں جیسے کل کا دِن جو گُزر گیا اور جَیسے رات کا ایک پہر۔

6. 06 2014 - اِفسیوں ۳ باب ۱۷ تا ۱۹ آیت

اور ایمان کے وسیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سُکونت کرے تاکہ تُم محّبت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کرکے۔ سب مُقدسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَورائی اور لبائی اور اُنچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔ اور مسیِیح کی اُس محبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔

5. 06 2014 - پہلا تھسلنیکیوں ۵ باب ۱۱ باب

پَس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔

4. 06 2014 - پہلی تواریخ ۲۹ باب ۱۱ آیت

اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کِیُونکہ سب کُچک جو اُسمان اور زمین میں ہے تیرا ہے۔ اُے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحثیت سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔

3. 06 2014 - اِمثال ۱۵ باب ۱ آیت

نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔

2. 06 2014 - عِبرانیوں ۹ باب ۲۸ آیت

اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لیے قُربان ہو کر دُوسری بار بغیر گُناہ کے نِجات کے لِئے اُن کو دِکھائی دے گا جو اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔

1. 06 2014 - مُکاشفہ ۲۱ باب ۲ تا ۴ آیت

پھِر مَیں نے شہر مُقدس نئے یروشلیم کو آسمان پر سے خُدا کے پاس سے اُترتے دیکھا اور وہ اُس دُلہن کی مانند آراستہ تھا جِس نے اپنے شَوہر کے لِئے شِنگھار کِیا ہو، پھِر مَیں نے تحت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمیوں کے درمیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سُکونت کرےگا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہوگا۔ اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ دَرد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔