اكتوبر 2019 Archives

31. 10 2019 - دُوسرا تھسلنیکیوں 3 باب 3 آیت

مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کریگا اور اُس شریر سے محفُوظ رکھیگا۔

30. 10 2019 - اعمال 14 باب 21 تا 22 آیت

اور وہ شہر میں خُوشخبری سُنا کر اور بہُت سے شاگرد کر کے لُسترہ اور اکُنئیم اور انطاکیہ کو واپس آئے۔ اور شاگردوں کے دِلوں کو مضبوط کرتے اور یہ نصیحت دیتے تھے کہ اِیمان پر قائم رہو اور کہتے تھے ضُرور ہے کہ ہم بہُت مُصیبتیں سہہ کر خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہوں۔

29. 10 2019 - زبُور 21 آیت 13

اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قُوت میں سر بلند ہو! اور ہم گا کر تیری قُدرت کی سِتائش کرینگے۔

28. 10 2019 - پہلا پطرس 2 باب 12 آیت

اور غیر قوموں میں اپنا چال چلن نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تُمہاری بدگوئی کرتے ہیں تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہی کے سبب سے مُلاحظہ کے دِن خُدا کی تمجِید کریں۔

27. 10 2019 - پہلا یوحنا 2 باب 17 آیت

دُنیا اور اُسکی خواہش دونوں مِٹتی جاتی ہیں لیکن جو خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابدتک قائم رہیگا۔

26. 10 2019 - زبُور 93 آیت 5

تیری شہادتیں بِالکُل سچّی ہیں۔ اَے خُداوند! ابدآلاباد کےلیے قُدُوُسیت تیرے گھر کو زیبا ہے۔

25. 10 2019 - پہلا یوحنا 3 باب 8 آیت

جو شخص گناہ کرتا ہے وہ اِبلِیس سے ہے کیونکہ اِبلِیس شُروع ہی سے گُناہ کرتا رہا ہے۔ خُدا کا بیٹا اِسی لِئے ظاہر ہُوا تھا کہ اِبلِیس کے کاموں کو مِٹائے۔

24. 10 2019 - یعسیاہ 29 باب 15

اُن پر افسوس جو اپنی مشورت خُداوند سے چھِپاتے ہیں جنکا کاروبار اندھیرے میں ہوتا ہے کہتے ہیں کَون ہم کو دیکھتا ہے؟ کون ہم کو پہچانتا ہے؟۔

23. 10 2019 - ملاکی 3 باب 7 آییت

تُم اپنے باپ دادا کے ایّام سے میرے آئین سے مُنحرف رہے اور اُنکو نہیں مانا۔ تُم میری طرف رُجُوع ہو تو میں تُمہاری طرف رُجُوع ہونگا ربُ الافواج فرماتا ہے لیکن تُم کہتے ہو کہ ہم کِس بات میں رُجُوع ہوں۔

22. 10 2019 - کُلسیوں 2:15

اُس نے حُکومتوں اور اِختیار کو اُوپر سے اُتار کر انکا برملا تماشا بنایا اور صلِیب کے سبب سے اُن پر فتح یابی کا شادِیانہ بجایا۔

21. 10 2019 - اِمثال 20 باب1 آیت

مَے مسخرہ اور شراب ہنگامہ کرنے والی ہے۔ اور جو کوئی اِن سے فریب کھاتا ہے دانا نہیں۔

20. 10 2019 - پہلا یوحنا 2 باب 5 تا 6 آیت

ہاں جو کوئی اُس کے کلام پر عمل کرے اُس میں یقیناً خُدا کی محبّت کامِل ہوگئی ہے ہمیں اِسی سے معلَوم ہوتا ہے کہ ہم اُس میں ہیں۔ جو کوئی یہ کہتا ہے کہ میَں اُس میں قائِم ہُوں تو چاہیئے کہ یہ بھی اُسی طرح چلے جِس طرح وہ چلتا تھا۔

19. 10 2019 - زکریاہ 7 باب 9 تا 10 آیت

یہ ربُّ الافواج نے یُوں فرمایا کہ راستی سے عدالت کرو اور ہر شخص اپنے بھائی پر رحم کِیا کرے۔ اور بیوہ اور یِتیم اور مُسافر اور مِسکین پر ظُلم نہ کرو اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خِلاف دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھے۔

18. 10 2019 - پہلا تِیمُتھیُس 1 باب 12 آیت

میَں اپنے طاقت بخشنے والے خُداوند مسِیح یسُوع کا شُکر کرتا ہُوں کہ اُس نے مُجھے دِیانتدار سمجھ کر اپنی خدمت کے لیے مُقّرر کِیا۔

17. 10 2019 - مرقس 9 باب 41 آیت

اور جو کوئی ایک پیالہ پانی تُم کو اِسلِئے پِلائے کہ تُم مسِیح کے ہو۔ میَں سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر ہرگز نہ کھوئیگا۔

16. 10 2019 - مرقس 9 باب 23 آیت

یسُوع نے اُس سے کہا کیا اگر تُو کر سکتا ہے! جو اِعتقاد رکھتا ہے اُسکے لئے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔

15. 10 2019 - اِمثال 18 باب 24 آیت

جو بہُتوں سے دوستی کرتا ہے اپنی بربادی کے لِئے کرتا ہے پر اَیسا دوست بھی ہے جو بھائی سے زیادہ محبّت رکھتا ہے۔

14. 10 2019 - رومیوں 6 باب 11 آیت

اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گُناہ کے اِعتبار سے مُردہ مگر خُدا کے اعتبار سے مسِیح یسُوع میں زِندہ سمجھو۔

13. 10 2019 - زبُور 10 آیت 15

شریر کا بازُو توڑ دے۔ اور بدکار کی شرارت کو جب تک نابُود نہ ہو ڈھُونڈ ڈھُونڈ کر نکال۔

12. 10 2019 - حزقی ایل 38 باب 23 آیت

اور اپنی بزُرگی اور اپنی تقدِیس کراؤنگا اور بہُت سی قَوموں کی نظروں میں مشہور ہُونگا اور وہ جانینگے کہ خُداوند میَں ہُوں۔

11. 10 2019 - زبُور 96 آیت 9

پاک آرائش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔ اَے سب اہلِ زمین! اُسکے حُضُور کانپتے رہو۔

10. 10 2019 - عبرانیوں 12 باب 29 آیت

کِیُونکہ ہمارا خُدا بھَسم کرنے والی آگ ہے۔

9. 10 2019 - زبُور 91 آیت 4

وہ تُجھے اپنے پَروں سے چھِپا لے گا اور تُجھے اُس کے بازوؤں کے نیچے پناہ ملے گی اُس کی سچائی ڈھال اور سِپر ہے۔

8. 10 2019 - خروج 15 باب 13 آیت

اپنی لازوال مٗحبّت سے تُو اُن لوگوں کی راہنمائی کرےگا جن کا تُو نے فدیہ دیا ہے۔ اور اُنہیں اپنی قوت سے اپنے مُقدس مسکن کی طرف لے چلے گا۔

7. 10 2019 - خروج 15 باب 11 آیت

مبعودوں میں اَسے خُداوند ۔تیری مانند کَون ہے ؟ کَون ہے جو تیری مانند اپنے تقدُس کے باعث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والااور صاحبِ کرامات ہے ؟

6. 10 2019 - رومیوں 5 باب 1 تا 2 آیت

پس جب ہم ایمان سے راستباز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسیلہ صُلح رکھیں۔ جسکے وسیلہ سے ایمان کے سبب سے اُس فضل تک ہماری رسائی بھی ہوئی جِس پر قائم ہیں اور خُدا کے جلال کی اُمید پر فخر کریں۔

5. 10 2019 - پہلا سموئیل 12 باب 15 آیت

پر اگر تُم خُداوند کی بات نہ مانو بلکہ خُداوند کے حُکم کی سرکشی کرو تو خُداوند کا ہاتھ تمہارے خِلاف ہوگا جَیسے وہ تُمہارے باپ دادا کے خَلاف ہوتا تھا۔

4. 10 2019 - پہلا کرنتھیوں 6 باب 11 آیت

اور بعض تُم میں سے اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یسُوع مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راستباز ٹھہرے۔

3. 10 2019 - اِمثال 19 باب 15 آیت

کاہِلی نیند میں غرق کر دیتی ہے اور کاہِل آدمی بھُوکا رہیگا۔

2. 10 2019 - زبُور 5 آیت 11

لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسہ رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُنکی حِمایت کرتا ہے اور جو تیرے نام سے محّبت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں۔

1. 10 2019 - کُلسیوں 1 باب 13 آیت

جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔