دسمبر 2025 Archives

4. 12 2025 - رومیوں ۱ باب ۱۶ آیت

کِیُونکہ میں اِنجیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لیے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پھر یُونانی کے واسطے نِجات کے لیے خُدا کی قُدرت ہے۔

3. 12 2025 - متی ۱ باب ۲۲ تا ۲۳ آیت

یہ سب کُچھ اِسلئے ہُوا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہوکہ: "دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہوگی اور بیٹا جنیگی اور اُسکا نام عِمانوُایل رکھینگے" جسکا کا ترجمہ ہے "خُدا ہمارے ساتھ"۔

2. 12 2025 - متی ۱ باب ۲۱ آیت

اُس کے بیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یسوع رکھنا کِیُونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کےگناہوں سے نِجات دے گا۔

1. 12 2025 - متی ۱ باب ۲۰ آیت

وہ ان باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اے یُوسُف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کِیُونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوح القدُس کی قدرت سے ہے۔