اگست 2026 Archives

10. 08 2026 - زبُور ۴۶ آیت ۱

خُداوند ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصیبت میں مُستعِد مددگار۔

9. 08 2026 - لوقا ۱۲ باب ۶ تا ۷ آیت

کیا دو پیسے کی پانچ چِڑیاں نہیں بکتیں؟ تو بھی خُدا کے حضور اُن میں سے ایک بھی فراموش نہیں ہوتی۔ بلکہ سرکے سارے بال بھی گِنے ہوئے ہیں۔ ڈرو مت۔ تُمہاری قدر تو بہُت سی چِڑیوں سے زیادہ ہے۔

8. 08 2026 - زبُور ۱۴۹ آیت ۴

کِیُونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خوشنُود رہتاہے۔ وہ حلیموں کو نجات دے زینت بخشے گا۔

7. 08 2026 - یعسیاہ ۳۳ باب ۲۲آیت

کِیُونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شریعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔

6. 08 2026 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۶۰

تیرے کلام کا خُلاصہ سَچائی ہے۔ تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔

5. 08 2026 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۳۰

تیری باتوں کی تشریح نُور بخشتی ہے ۔ وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔

4. 08 2026 - یرمیاہ ۳۳ باب ۲ تا ۳ آیت

خُداوند جو پُورا کرتا اور بناتا اور قائم کرتا ہے جِس کا نام یہوواہ ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے پُکارو اور میَں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہر کرُوں گا۔

3. 08 2026 - پہلا سموئیل ۱۶ باب ۷ آیت

خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِس لِئے کہ اِنسان ظاہِری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔

2. 08 2026 - یعقوب ۱ باب ۲۲ آیت

لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔

1. 08 2026 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۱۴

تُو میرے چُھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔ مُجھے تیرے کلام پر اعتماد ہے۔